ابنا: تہران کےاخبار اطلاعات کے مطابق سیناژن کمپنی کی مینجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر ہالہ حامدی فر نے کہا ہے کہ یہ دوا بایوسیمیلر ہے اور اس کا نام پگاژن ہے، اور ان کی کپمنی نے یہ دوا پہلی بار بنائي ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعد، ایران یہ دوا بنانے والا دوسرا ملک ہے۔ ڈاکٹر حامدی فر نے کہا کہ پگاژن نامی دوا تمام قسم کے کینسروں کے علاج میں کیموتھراپی کے بعد استعمال ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر حامدی فر نے کہا کہ پگاژن دوا نے مختلف طرح کے لیباریٹری ٹسٹ کامیابی سے مکمل کرلئے ہیں اور ایران کی وزارت صحت نے اسے بازار میں بھیجنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوا بہت جلد بازار میں دستیاب ہوجائے گي۔
.......
/169